سندھ میں پی پی پی کو دھچکا، سابق وزیراعلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
علی محمد مہر اور ان کے بڑے بھائی سردار علی گوہر مہر کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان
ہفتہ 23 جون 2018 18:06
(جاری ہے)
علی محمد مہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بڑے بھائی کو منانے کے لیے کہا تھا، لیکن پارٹی نے علی گوھرمہر کی ناراضگی ختم نہیں کی اور معاملے کو حل نہیں کیا، لہذا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتا ہوں، پیپلزپارٹی اب فریال لیگ بن چکی ہے جو پارٹی عوام کی خدمت نہ کر سکے ہم اس میں نہیں رہ سکتے۔
مہر برادران نے 2012 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 6 سال کا عرصہ گزارنے کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا سندھ میں مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی مخالفین کا ایک اتحاد بن گیا ہے جسے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا نام دیا گیا ہے۔جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا ہیں اور اس میں سندھ کے سابق وزرائے اعلی سید غوث علی شاہ، ممتاز بھٹو، ارباب غلام رحیم اور مظفر شاہ، قومی عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو، سابق وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا، سابق ایم پی اے سردار عبدالرحیم، سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر نمایاں ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.