شہباز شریف نے کالا باغ ڈیم کا متبادل منصوبہ پیش کردیا

موقع ملا تو سب سے پہلے بھاشا ڈیم بنائیں گے ‘ پانی کے معاملے پر ہمیں بھارت پر انحصار نہیں کرنا ‘شہباز شریف ، بھاشا ڈیم میں ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے ‘ کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ‘ پانی کے معاملے پر ہمیں بڑا اقدام کرناہے ،آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے ‘ (ن) لیگ اقلیتوں کو یکساں اہمیت دیتی ہے ‘ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ہے، صدر (ن) لیگ کا تقریب سے خطاب

منگل 26 جون 2018 13:10

شہباز شریف نے کالا باغ ڈیم کا متبادل منصوبہ پیش کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اگر موقع ملا تو سب سے پہلے بھاشا ڈیم بنائیں گے ‘ پانی کے معاملے پر ہمیں بھارت پر انحصار نہیں کرنا ‘ بھاشا ڈیم میں ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے ‘ کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ‘ پانی کے معاملے پر ہمیں بڑا اقدام کرناہیئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے ‘ مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کو یکساں اہمیت دیتی ہے ‘ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ہے۔

منگل کو شہباز شریف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے 1000 میگا واٹ بجلی نظام میں لائی ہے ۔ موجودہ پاور پلانٹ ماضی کے پاور پلانٹ سے آدھی قیمت پر بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان کی ترقی میں بہت بڑا قدم ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی گئی ہیں۔ پانی کے معاملے پر ہمیں بہت بڑا اقدام کرنا ہے۔ ہمیں ہندوستان پر انحصار نہیں کرنا۔

ہمیں اپنے خود کے ڈیم بنانے ہیں۔ بھاشا ڈیم بنانا ہمارا اولین فرض ہو گا۔ ہمیں اگر موقع ملا تو ہم سب سے پہلے بھاشا ڈیم پر کام کریں گے۔ اس سے گھروں کو بروقت پانی مہیا ہو گا۔ پانی کی کمی کا مقابلہ کیاجائے گا۔ چھوٹے ڈیم بنیں گے لیکن بھاشا ڈیم کا نعم البدل نہیں ہوں گے ہمیں بھا شا ڈیم پر توجہ دیناہے اس کے لئے 10 یا 12 ارب ڈالر کی انوسٹمنٹ کی ضرورت ہو گی۔

بھا شا ڈیم میں ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ بھا شا ڈیم ہمیں 4000 ہزار میگا واٹ بجلی مہیا کرے گا ۔ کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں شہباز شریف نے اقلیتی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کو پوری آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کو یکساں اہمیت دیتی ہے۔ بشپ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کراچی میں امن بحال کر دکھایا۔ کراچی میں امن کی وجہ سے سکون کا سانس لیا ہے۔ انتخابی مہم میں عیسائی برادری آپ کے ساتھ ہے۔ …