چار سدہ ، بچوں کی لڑائی کے نتیجے میں فائرنگ ،

خاتون سمیت چار افراد جاںبحق ، دو افراد زخمی

منگل 26 جون 2018 16:56

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) تھانہ عمرزئی کے حدود ترنگزئی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے، چارجاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ ترنگزئی سکول کورونہ میں بچوں کی لڑائی کے نتیجے میں فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جاںبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ عمرزئی پولیس کے مطابق مقتول جاوید خان کے بیٹے محمد شہاب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ منگل کے شام انکے اور پڑوسیوں کے بچوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہاتھاپائی ہوئی جس میں انکے بچے کو زخمی کردیا گیا۔

جہاں پر ہم ملزمان کے گھر بطور شکایت گئے۔ اس دوران بات تو تو میں میں کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔شہاب کا کہنا ہے کہ جھگڑا ختم کرنے کیلئے فوری طورپر انکے دوسرے پڑوسی بھی موقع پر پہنچ گئے، اسی دوران ملزمان عامر ولد اشرف اور ولایت ولد پرویزسکنہ سکول کورونہ ترنگزئی نے اندھادھند فائرنگ شروع کی، جسکے نتیجے میں انکا والد جاوید خان، دو پڑوسی عابد علی ،فرید خان اوربہن مسماتہ (ر)گولیوں کی ضد میںآکر موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ انکا بھائی سلیمان اور بہنوئی عجب خان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد مقتولین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ، جہاں پر مقتولین کی پوسٹ مارٹم کے بعد گھر اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا جو وہاں تاحال زیرعلاج ہیں۔تھانہ عمرزئی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فوری طور پر موقع سے فرار ہوگئے جن کیخلاف دفعہ 302,324/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :