تاجروں کے الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،

تمام تاجر تنظیموں کے صدور کی ذمہ داری ہے کہ وہ بروقت انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار اداکریں‘انجمن تاجراں کے انتخابات کیلئے آئین سازی کا کام مکمل ہو چکا ہے انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کی بات چیت

بدھ 27 جون 2018 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ تاجروں کے الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،تمام تاجر تنظیموں کے صدور کی ذمہ داری ہے کہ وہ بروقت انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار اداکریں،انجمن تاجراں کے انتخابات کیلئے آئین سازی کا کام مکمل ہو چکا ہے،اب ٹال مٹول کا کوئی جواز نہیں بنتا ،تمام تاجر تنظیموں کو چاہیئے کہ وہ ایک جگہ بیٹھ کر الیکشن کیلئے لائحہ عمل اختیار کریں،چونکہ تمام تاجر تنظیموں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ عید الفطر کے بعدجلد الیکشن کروا کر میرپور کی تاجر برادری کو انھیں اپنے ووٹ کے ذریعے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا موقع فراہم کریگی،لیکن آئین سازی کے بعد الیکشن کے حوالے سے کام پھر لٹک گیا ہے ،چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ میرپور کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے انجمن تاجراں کے الیکشن انتہائی ناگزیر ہیں ،انھوں نے کہا کہ ووٹر فہرست کیلئے میونسپل کارپوریشن کی مدد لی جائے، تاکہ جلد از جلد ووٹر لسٹ مرتب ہو سکے اور الیکشن کی راہ ہموار ہو سکے