عمرکوٹ ،ْ شدید ترین گرمی کے بعد بارش ہونے سے موسم خوشگوار

دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ،ْ بجلی بھی غائب ہوگئی

جمعہ 29 جون 2018 15:20

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) عمرکوٹ میں شدید ترین گرمی کے بعد بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ،ْبارش کے دوران دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ،ْ بجلی بھی غائب ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد جمعہ کی صبح سویرے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،ْ بارش کے دوران دو مختلف جس میں الرحیم کالونی میں بارش کے سیلابی پانی میں دو بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ،ْ عمرکوٹ سٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص الطاف ولد ظہور ہلاک ہوگیا ،ْ پانی میں ڈوب فوت ہونے والوں بچوں کے نام تنظیم مہر اور شاہزیب ولد امیر بخش ہے بارش سے علاقے میں گذشتہ دس گھنٹوں سے بجلی غائب ہے ۔