نوجوان ٹیکسی ڈرائیور نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی

انسانیت کی خدمت کے جذبے سے بھرپور ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی میں مجبور اور بیمار لوگوں کو مفت سواری دیتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 29 جون 2018 15:26

نوجوان ٹیکسی ڈرائیور نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2018ء) دنیا کے میں کئی ایسی امیر افراد ہیں جو اہنے پیسوں سے غریب افراد کی مدد کرتے ہیں۔اس حوالے سے کئی این جی اوز اور فلاحی ادارے بھی کام کر رہے ہیں۔تاہم لوگوں کی مدد کرنے میں غریب لوگ بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔غریب ٹیکسی ڈرائیور نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی ہے۔

غریب ٹیکسی ڈرائیور سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ اپنی ٹیکسی میں مجبور اور بیمار لوگوں کو مفت سواری دیتے ہیں۔اس حوالے سے نوجوان ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی پر ایک ڈسپلے کارڈ بھی رکھا ہوا ہے جس کے اوپر لکھا ہوا کہ یہ ٹیکسی بیمار لوگوں کو مفت سواری کی سہولت مہیا کرتی ہیں۔نوجوان نے اپنا نمبر بھی دیا ہے تا کہ کوئی بیمار فرد اس سے با آسانی رابطہ کر سکے۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ ایف الیون اسلام آباد میں رہتا ہے تاہم ابھی تک اس سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔اور نہ ہی نوجوان کا نام سامنے آیا ہے تاہم جب سے سوشل میڈیا پر نواجون ٹیکسی ڈرائیور کی تصویر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ان کے اس جذبے کو بہت سراہا جا رہا ہے جب کہ نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کے اس کام کو نیک اقدام قرار دے دیا ہے۔

جب کہ کچھ صارفین تو نوجوان کو پاکستان کا اصل ہیرو قرار دے رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ اگر اس نوجوان سے کوئی ایک بھی ضرورت مند فائدہ اٹھا لے تو اسکی نیت اور مقصد پورا ہو جا ئے۔پاکستان میں لوگوں کے اندر انسانیت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا۔سیلاب اور زلزلے آنے کی صورت میں بھی پاکستان کے لوگ پیش پیش ہوتے ہیں۔تاہم ایسے میں کچھ ظالم لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اس نوجوان ٹیکس ڈرائیور جیسے لوگوں کے نیک کام بھی چھپ جاتے ہیں۔