فاروق ستارنےعوام کوالیکشن جیتنے کی پیشگی مبارکباد پیش کردی

25جولائی کوواضح اکثریت کیساتھ الیکشن جیتیں گے،ایم کیوایم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جون 2018 15:35

فاروق ستارنےعوام کوالیکشن جیتنے کی پیشگی مبارکباد پیش کردی
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماء فاروق ستار نے عوام کوالیکشن جیتنے کی پیشگی مبارکباد پیش کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ایم کیوایم واضح اکثریت کے ساتھ الیکشن جیت جائے گی،پاکستان ایم کیوایم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سےآخرمیں اپنی الیکشن مہم کا آغازکیا۔

ہم سب کو الیکشن لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایم کیوایم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے۔ ہم محنت کریں گے اور ملکر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سڑکیں اور میٹرونہیں چاہیے۔ ہم اقتدار میں آکرپانی کے مسائل حل کریں گے۔ نکاسی آب کےلیےوسائل نہیں دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 70فیصد کا ٹیکس دیں اورپھرخیرات2 فیصد ملے۔

(جاری ہے)

ہمیں چھ مہینے کے اندرپانی چاہیے۔

بے روزگاری مٹانے کے لیے چھوٹے قرضے چاہییں۔ رہنماء ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار نے واضح کیا کہ میمن مسجد میں عوام نے مجھے محبت سے گھیرا ہوا تھا۔ جبکہ کچھ لوگوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ دوسری جانب ایم کیوایم کے مقابلے میں بڑی جماعت پیپلزپارٹی کے امیدوار میر شبیر بجارانی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018ء کیلئے اپنا پہلا نتیجہ جاری کردیا ہے۔

جس کے تحت الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدوارمیرشبیربجارانی کومنتخب کرلیا ہے۔ پی ایس 6کشمور 3سے میرشبیربجارانی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔میر شبیر بجارانی پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدوار تھے۔ میر شبیر بجارانی کے مقابلے میں کسی سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر انتخابی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد سکروٹنی بھی کرلی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان بھی کردیا ہے۔