مسلم لیگ( ن) کی حکومت وادی نیلم کو پسماندہ رکھنے کے لئے سازشیں کر رہی ہے‘حبیب اللہ خان

وادی نیلم میں حکومت عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے بجائے چراخ بیگ کا روپ دھار چکی ہے‘رہنماء مسلم کانفرنس

جمعہ 29 جون 2018 16:44

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) مسلم کانفرنس کے ترجمان، سینئر رہنما حبیب اللہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت وادی نیلم کو پسماندہ رکھنے کے لئے سازشیں کر رہی ہے۔ نیلم کے ادارے ختم کر کے عوام کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ۔ وادی نیلم میں حکومت عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے بجائے چراخ بیگ کا روپ دھار چکی ہے۔

عوام کی بے لوث خدمت کرنے والوں کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ فرض شناس ملازمین کو کھڈے لائن لگایا ہوا ہے۔ عوام کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ سرکاری محکمہ جات کو نیلم سے ختم کیا گیا ہے۔ فلاحی تنظیموں این جی اوز کو نیلم سے بحیر کسی وجہ کے نکالا گیا ہے۔ نیشنل ایکشن پروگرام کو نیلم کے مفادات کے خلاف استعمال کرکے عوام کو بنیادی سہولیات اور انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ثمر فائونڈیشن جو کہ مقامی این جی او ہے اور حادثات کے شکار لوگوں کو مدد فراہم کرتے ہے حکومت کی ایماء پر انتظامیہ ثمر فائونڈیشن کے ذمہ داروں کو حراساں کر رہی ہے جس کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس بھرپور مذمت کرتی ہے۔ سپیکراسمبلی کی ایماء پر ضلعی انتظامیہ سرکاری زمینوں کو مقامی لوگوں کو چھین کر باہر کے لوگوں کو الاٹ کر رہی ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں ضلعی کوٹہ ختم کرنا زیادتی ہے ۔

حکومت پہلے یکساں سہولیات مہیا کرے اور بعد میں کوٹہ کو ختم کرے۔ وادی نیلم میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ صورتحال ہے۔ سپیکر غلام قادر عوام کی نمائندگی کے بجائے انتقامی کاروائیوں کا بھوت چڑھا ہوا ہے۔ گھٹیا اور پست ذہنیت نے انتقامی کاروائیوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ بجلی کے بوگس بلات کے ذریعے سیاسی مخالفین کو تنگ کیا جا رہا ہے سیاحت، جنگلات، تعلیم، شاہرات، لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت تمام سرکاری محکمہ جات سیاسی مداخلت کی وجہ سے بیٹھ چکے ہیں۔

حکومتی ایماء پر چند لوگ بھتہ خوری کر رہے ہیں۔ سپیکر نے پہلے دھوکہ فراڈ کر کے عوام سے ووٹ لئے اور اب مکاری کر کے پرانے سن صفر کے منصوبہ جات پر تختیاں لگا کر فراڈ کر رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کا وادی نیلم میں میڈ ان اور جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن مسلم کانفرنس کا منحرف ٹولہ ہے نواز شریف کے سمیت اللہ پاک کے عذاب کا شکار ہو چکا ہے۔ نیلم کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کا حساب لیا جائے گا۔

بھاری مینڈیٹ لینے والا عوام کے توقعات پر پورا اترنے کے بجائے ہوشیاری اور مکاری دکھانے کے بجائے احتساب کے لئے تیار رہے۔ان ظلم برداشت نہیں ہو گا۔ نیلم کے عوام کی شرافت کو سادگی نہ سمجھا جائے مسلم کانفرنس چوروں کے خلاف عدالت چوک چوراہوں میں لگائے گی کسی کو فرار کا موقع نہیں دیا جائے گا۔