کامیاب ہوکر پہلے ہی دن سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کردونگا،حلیم عادل شیخ

جمعہ 29 جون 2018 17:43

کامیاب ہوکر پہلے ہی دن سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کردونگا،حلیم عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پی ایس 99میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلیم عادل شیخ کی حلقے میں انتخابی سر گرمیاں جاری ،مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں اور عوامی اجتمائوں میں پیپلزپارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور عہدیداروں کی تحریک انصاف میں شمولیت ،اللہ بخش ویلج میں رانا برادری نے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کا اعلان کردیا،جمالی گوٹھ ،جونیجو کالونی اور ایوب چوک میں کارنر میٹنگوں سے خطاب عوام میں ہینڈ بل اور پمفلٹ تقسیم کیئے گئے جبکہ النور سوسائٹی میں علاقے کی سماجی شخصیت چودھری زوالفقار کی جانب سے منعقدکردہ شمولیتی پروگرا م میں پیپلزپارٹی کے باغی اراکین تحریک انصاف کا حصہ بن گئے اس موقع پر حلقے میں علماء کرام کی ایک بڑی تعداد نے حلیم عادل شیخ کی بھرپور کامیابی کایقین دلاتے ہوئے 25جولائی کو بلے کے نشان پر ٹھپہ لگانے کا اعلان کیا،علاقہ معززین کااپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کے مقابلے باقی امیدوار چور اور ڈاکو ہیں،سابقہ جیت کر جانے والے عوام کے خوف سے حلقے میں آبھی نہیں رہے ہیں،علماء کرام نے اپنی تقریر میں حلیم عادل شیخ کو حلقے میں بہترین امیدوار قراردیا اور اس بات عزم کیا کہ وہ اپنی زاتی کوششوں کے ساتھ ان کی کامیابی کے لیے مساجد میں دعائیں بھی کروائینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ حلیم عادل شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں درجنوں لوگ اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر میری حمایت کااعلان کررہے ہیں میں ان لوگوں کے اعتماد کو کبھی نہیں توڑونگا میرا سو دن کا پلان ہے جیت کے پہلے روز ہی ترقیاتی کاموں کاآغاز کردونگا،انہوںنے علاقہ معززین نبیل چانڈیو،شبیر چودھری ،رجب مفتی،خالد شیخ اور حامد خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اس پروقار تقریب کا انعقاد کیا اور الیکشن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔