خضدار سے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پارٹی سے 20سالہ رفاقت چھوڑ کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی

جمعہ 29 جون 2018 22:24

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) فیروز آباد خضدار سے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پارٹی سے 20سالہ رفاقت چھوڑ کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی ، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء حافظ محمد مردوئی ،حافظ عبدالرحمن زہری ، محمد اسماعیل زہری ، منیراحمد مردوئی نے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ جے یوآئی کے مرکزی رہنماء پی بی 39سے متحدہ مجلس عمل و بی این پی کے مشترکہ امیدوار میر یونس عزیز زہری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر جے یوآئی فیروز آبادکے رہنماء مولاناجلیل احمد مردوئی حافظ عبدالغفور قلندرانی ، حافظ عبدالباسط ، محمد عظیم ،رئیس محمد اکبر گنگو،غلام علی بادشاہ عمرانی صدر جے ٹی آئی فیرو زآباد انعام الرحمن موجود تھے ،جے یوآئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بیس سالہ رفاقت نیشنل پارٹی سے چھوڑ کر جے یوآئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور آج کا دن ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہم ایک سیاسی اور حقیقی معنوں میں نظریاتی جماعت میں شامل ہورہے ہیں ، اس جماعت کے لئے ہم اپنی بھر پور توانائیاں جاری رکھیں گے ،الیکشن 2018میں جے یوآئی کو کامیابی سے ہمکنا ر کرکے سرخرو ہونگے ،انہوںنے کہاکہ نیشنل پارٹی نے عام عوام الناس کو نظرانداز کیا اور مخصوص لابی کے بینک و بیلنس بڑھائے جو پارٹی عوام کے لئے کچھ نہ کرپائے ایسی جماعت میں رہناء ہمارے لئے محال تھا جس کی وجہ سے ہم نے نیشنل پارٹی کو چھوڑدیا انہوںنے کہاکہ جب ہم نے فیصلہ کرلیا کہ ہم جے یوآئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تو ایسے موقع پر ہمیں لالچ کی بھی پیش کش کی گئی تاہم ہم سیاسی لوگ ہیں اور ایسے کسی بھی لالچ کو ہم نے خاطر میں نہیں لائے اور نیشنل پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

(جاری ہے)

جے یوآئی کے رہنماء و متحدہ مجلس عمل اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار پی بی 39سے نامزد امیدوار میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ ہم نئے ساتھیوں کو جے یوآئی میں شمولیت پر مبارک باد بھی پیش کرتے ہیں اور انہیں خوش آمدید بھی کہتے ہیں کہ جنہوںنے ایک سیاسی و نظریاتی جماعت کی صورت میں جمعیت علمائے اسلام جوائن کرکے اس سیاسی سفر میں ہمارے ساتھی بن گئے ، نیشنل پارٹی فیرو زآباد سے مستعفی ہونے والے سیاسی رہنمائوں کی حیثیت اور ان کا سیاسی مقام پورے علاقے میں مسلمہ ہے ، ان کی جے یوآئی میں شمولیت سے پارٹی مذید مضبوط اور فعال ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ بی این پی اور متحدہ مجلس عمل کا جو اتحاد ہے اس کی بنیاد نیک نیتی کی بنیاد پر رکھی گئی ہے اورانشاء اللہ کامیابی بھی ہماری ہوگی ، ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاست بھی عوام کے لئے کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں یہاں جمہوریت کو پنپنے کا موقع ملے جس کو بھی مینڈیٹ ملتا ہے اس کا احترام کیا جائے ۔ جمعیت علمائے اسلام کو جھالاوان کے عوام کی جانب سے جوپذیرائی مل رہی ہے ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہے ، آئندہ چند روز خضدارمیں مذید سیاسی رہنماء اور کارکنا ن جے یوآئی میں شمولیت اختیار کرلیں گے ،میر یونس عزیززہری نے کہاکہ خضدار اور نال و حلقے کے دیگر علاقوں کے عوام ماضی کے نمائندے کو مسترد کردیں کہ جنہوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ، اقرباء پروری کو اہمیت دیکر پورے حلقے کے عوام کو نظرانداز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :