Live Updates

پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے پر کوئی شکوہ نہیں‘مریم نواز اور با اختر کی انتخابی مہم پوری طاقت کے ساتھ چلا?ں گا‘وحید گل

جمعہ 29 جون 2018 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) ( ن) لیگ کے سابق رکن پنجاب پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے پر کوئی شکوہ نہیں ہے،مریم نواز اور با اختر کی انتخابی مہم پوری طاقت کے ساتھ چلا ?ںگا،نیب کا احتساب کا طریقہ کار درست نہیں ہے،قمراسلام راجہ ایک ایماندار شخص ہیں ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مشکل وقت میں میاں نواز شریف مریم نواز کو تنہا نہیں چھوڑو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا 2013کے الیکشن میں سب سے زیادہ لاہور میں لیڈ لے کر جیتا تھا آج تک میرے مخالفین مجھ پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے،نیب میاں نواز شریف کے ساتھ وفاداری کی وجہ سے میرے خلاف نیب میں کیس سامنے آیا،جبکہ دوسری جانب لاڈلے عمران خان کو ہر طرح تحفظ دیا جا رہا ہے،زعیم قادری بوٹ پالش کرنے کی بات کرتے ہیں بتائیں وہ وزیر کیسے بنے اور ان کی بیوی ایم پی اے کیسی بنی تھی،میں زعیم قادری نہیں جو ٹکٹ نہ ملنے پر قیادت کیخلاف زیاب درازی کرتا پھرو،میاں نواز شریف کی پارٹی کا ورکر ہوں میاں نواز شریف کو تنہا نہیں چھوڑو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات