ْمسلم لیگ ن کے ساتھ ہر حال میں کھڑے ہیں پارٹی جسے ٹکٹ دیگی اس کی کمپین چلائیں،نصراللہ ملک

جمعہ 29 جون 2018 23:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ ہر حال میں کھڑے ہیں پارٹی جسے ٹکٹ دیگی اس کی کمپین چلائیں اور اس امیدوارکو کامیاب کرانے کیلئے ایڑھی چوٹی کازورلگادینگے ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں وہ سوچ سمجھ کرکیے ہیں اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں ،ا ن خیالات کااظہارمسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے خواجہ کارپوریشن اڈیالہ روڈ پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدرنصراللہ ملک اور پنجاب کے نائب صدر ذوالفقار بھٹی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن انشاء اللہ الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنائیگی راولپنڈی شہر و کینٹ کے حلقے مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکے ہیں یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوارہی کامیاب ہونگے جن امیدواروں کو پارٹی نے ٹکٹ دیے ہیں ان کی انتخابی مہم چلانا ہم سب کا فرض بن چکا ہے لہذا ذاتی اختلافات سے ہٹ کر سب کو متحدہوکر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے کوششیں کرنی ہونگیں اسی میں پارٹی کیساتھ ساتھ ہم سب کی کامیابی ہے۔