لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش‘

نشیبی علاقے زیر آب آ گئے چنیوٹ میں بھی بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ساہیوال میں بارش باعث نواحی گاؤں میں چار مکانوں کی چھتیں گر گئیں‘ فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی غائب

ہفتہ 30 جون 2018 13:05

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش‘
لاہور/چنیوٹ/ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور گردو نواح میں رات بھر تیز بارش ہوتی رہی، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی غائب ہو گئی۔ قصور، پاک پتن، میاں چنوں، اوکاڑہ، شورکوٹ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ اور ہزارہ میں بعض جگہوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارچ نے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کی کلی کھول دی ہے۔ مختلف علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جبکہ مختلف حادثات بھی پیش آئے۔ساہیوال میں بارش کے باعث نواحی گاؤن میں چار مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ چنیوٹ میں بھی بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں۔