آزاد کشمیر گڈٹرانسپورٹ اور کریشر پلانٹ مالکان نے ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ریاست گیر پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کی دھمکی دیدی

اتوار 1 جولائی 2018 16:00

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) آزاد کشمیر گڈٹرانسپورٹ اور کریشر پلانٹ مالکان نے ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ریاست گیر پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کی دھمکی دے دی نون لیگ خون لیگ بن چکی ہے غریب عوام سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے حکومت فی الفور ظالمانہ ٹیکس اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے ان خیالات کا اظہار چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ یونین آزاد کشمیر وچیئرمین کریشر پلانٹ آزاد کشمیر حاجی افراہیم خان نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے حاجی منظور صدر ٹرانسپورٹ یونین ضلع باغ،حاجی فاروق نگران اعلیٰ،سردار نصیر خان جنرل سیکرٹری،راجہ عبدالعزیز،سردار نجیب ،امجد ریاض اور دیگر نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ حکومت نے ایک طرف تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور غریب عوام کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگی دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت نے ایک سو کے لگ بھگ اشیاء اور مال بردار ٹرکوں پر ہزاروں روپے ٹیکسز کا نفاذ کر دیا ہے جس سے کاروباری طبقہ کے ساتھ عوام بھی بری طرح متاثر ہونگے انہوں نے کہا کہ ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف پورے آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹروں تاجروں اور عوام سے مشاورت جاری ہے جلد پورے آزاد کشمیر میں رابطے مکمل ہونے کے بعد سرکاری مشینری کو جام کر دیں گے پورے آزاد کشمیر میں پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کریں گیانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ظالمہ ٹیکس فوری ختم کیے جائیں اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے انہوں نے کہا کافروں کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظالم کی حکومت نہیں چل سکتی اس حکومت نے باربر کی دکانوں جوتے مرمت کرنے والوں اور پالش کرنے والوں پر بھی ٹیکس لگا دئیے جو کہ سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم باغ بھی مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بھی احتجاج ہو گا۔