ہمارا منشور عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہے، اگر پانی نہیں ہے تو سمندر کا پانی میٹھا کرکے دیں گے، بلاول بھٹو

میں شہر شہر جاکر عوام کو اپنا منشور بتائوں گا، ہم ایسا پروگرام لائیں گے جس سے عوام کو کم قیمت پر اشیاء ملیں ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کارکنوں سے خطاب

اتوار 1 جولائی 2018 19:30

ہمارا منشور عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہے، اگر پانی نہیں ہے تو سمندر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا منشور عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہے، اگر پانی نہیں ہے تو سمندر کا پانی میٹھا کرکے دیں گے، میں شہر شہر جاکر عوام کو اپنا منشور بتائوں گا، ہم ایسا پروگرام لائیں گے جس سے عوام کو کم قیمت پر اشیاء ملیں ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی ہے۔

اتوار کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے الیکشن میں عوام میرا ساتھ دیں گے، ہمارا منشور عوام دوست منشور ہے، پیپلزپارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، میرا اور عوام کا دلوں کا رشتہ ہے، میں پارٹی منشور میں کیے گئے وعدے پورے کروں گا، لیاری والو آپ کا اور میرا رشتہ بہت پرانا ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی ، ہمارا منشور عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہے، اگر پانی نہیں ہے تو سمندر کا پانی میٹھا کرکے عوام کو دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں شہر شہر جاکر عوام کو اپنا منشور بتائوں گا، ذوالفقار علی بھٹو نے زمینداروں سے زمینیں لے غریبوں کو دیں، ہم ایسا پروگرام لائیں گے جس عوام کو کم قیمت پر اشیاء ملیں گیں، پیپلزپارٹی غریب عوام کی جماعت ہے، لیاری کے عوام سے میرا بہت پرانا رشتہ ہے میں پہلی بار الیکشن کیلئے نکلا ہوں۔