پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کی شعبہ خواتین نے لطیف آباد میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم کے سلسلے میں ہینڈ بل تقسیم کئے

پیر 2 جولائی 2018 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کی شعبہ خواتین کی انچارج آپا تسلیم بخاری ، جوائنٹ انچارجز اِرم تقوی، شاہنہ ، حنا کنول و دیگر خواتین نے لطیف آباد نمبر6میں ڈور ٹو ڈور جاکر پی ایس پی کے این اے 226 سے اُمیدوار نواب راشد علی خان اور پی ایس 65کے اُمید وار راحیل قائم خانی کے حق میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ہینڈ بل تقسیم کئے اور انہیں سید مصطفی کمال کے وژن و فلاسفی سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ سید مصطفی کمال کی قیادت میں بھائی چارے و محبت کا پیغام کی بدولت آج تمام پاکستانی پی ایس پی کی قیادت کے مشکور ہیں اور خواتین معاشرے کا نصف ہیں اور وہ خانہ داری کیساتھ ایک نسل کی بھی پرورش کرتی ہیں لہذا ان کا فرض ہے کہ وہ عام انتخاب کے اس مرحلے پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ آنے والے نمائندے محب وطن ، محنتی اور عوامی مسائل سے آگاہی رکھنے والے ہوں تاکہ ان کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی جڑیں عوام میں ہوں آج پی ایس پی حیدرآباد کی گلی گلی کوچہ میں موجود ہے اور عوام کو کھوکھلے نعروں کے بجائے مصطفی کمال کو ووٹ دینا چاہیے جن کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے کراچی کی تعمیر کے ذریعہ یہ ثابت کیا کہ انسان سچا ہو تو ہر برے حالات میں اللہ کی مدد کی بدولت مشکل مرحلہ بھی سرانجام دے سکتا ہے ۔