کشمیر میں بہنے والا خون رائیگان نہیں جائے گا صبح آزاد ی جلد طلوع ہو گی،راجہ فاروق حیدر خان،عبدالرشید ترابی

پروفیسر انور کے قاتل بچ نہیں سکتے ہر جگہ ان کا پیچھا کروں گا،میں خود کیس کا مستغیث ہوں ،عبدالرشید ترابی کی طرف سے پیش کیے گئے مطالبات پر عمل کروں گا،خوشی ہے کہ باوقار اور پڑھے لکھے لوگوں سے مخاطب ہوں ،تعصب ختم ہونا چاہیے یہ غیر اسلامی ہے ،سردار احمد خان کی خدمات قابل تحسین ہیں شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے

منگل 3 جولائی 2018 16:00

ہاڑی گہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ کشمیر میں بہنے والا خون رائیگان نہیں جائے گا صبح آزاد ی جلد طلوع ہو گی،پروفیسر انور کے قاتل بچ نہیں سکتے ہر جگہ ان کا پیچھا کروں گا،میں خود کیس کا مستغیث ہوں ،عبدالرشید ترابی کی طرف سے پیش کیے گئے مطالبات پر عمل کروں گا،خوشی ہے کہ باوقار اور پڑھے لکھے لوگوں سے مخاطب ہوں ،تعصب ختم ہونا چاہیے یہ غیر اسلامی ہے ،سردار احمد خان کی خدمات قابل تحسین ہیں شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو سردار احمد خان کے تعزیتی ریفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں وزیر تعمیرات چوہدری عزیز سمیت دیگر قائدین موجودتھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر خان نے نظام کی اصلاح کے لیے اقدامات کیے ہیں ہم ان کی تحسین کرتے ہیں حلقہ وسطی باغ سمیت آزادکشمیر کے وہ علاقے جو ماضی میں نظر انداز رہے ہیں وہاں کام کی ضرورت ہے اسی طرح داڑا کوٹ ،سلاخی روڈ سمیت دیگر مسائل ہیں خاص کراس علاقے کے معززین جن میں سابق ممبر اسمبلی راجہ سبیل مرحوم ،سابق وزیر حکومت کرنل نسیم مرحوم کے ناموں کے ساتھ کچھ شاہرائیں ہونی چاہیں جیسے ارجہ باغ روڈ کرنل نسیم اسی طرح تحریک آزادی کشمیر کے راہنما مولانا عبداللہ کفل گڑھوی سمیت دیگر بڑی شخصیات کے ناموں سے کچھ ادارے اور شاہرات ہونی چاہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ میں ترابی صاحب کی گفتگو سے اتفاق کرتا ہوں آپ مشاورت کر کے مجھے نام دیں میں اعلان کروں گا جن سڑکوں اور مسائل کا ذکر کیا اس پر بھی عمل درآمد کروں گا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن اور مودی ایک ہی زبان بول رہے ہیں ہم نے آزادکشمیر اسمبلی اور حکومت کو با اختیار بنانے کی کوشش کی تو یہ آوازیں آنے لگیں کہ آزادکشمیر خود مختار ہو گیا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیسے ہو گیا ہم اپنے لوگوں اور ان کے حقوق کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے ،اس موقع پررانا سرفرازسمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔