صوابی گرینڈ الائنس میں شامل دو بڑی جماعتوں جمعیت علماء اسلام اور اے این پی نے اتحاد بر قرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 4 جولائی 2018 21:48

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ضلع ناظم صوابی اور اے این پی کے ضلعی صدر حاجی امیر الرحمن کا عام انتخابات میں حصہ لینے پر ان کے خالی عہدے پر الیکشن کرانے کے لئے سات جماعتوں پر مشتمل صوابی گرینڈ الائنس میں شامل دو بڑی جماعتوں جمعیت علماء اسلام اور اے این پی نے اتحاد بر قرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا اس فیصلے کا اعلان ضلعی امیر جے یو آئی صوابی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19صوابی2سے ایم ایم اے کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش کے ساتھ اے این پی کے رہنما محمد اشفاق ایڈوکیٹ کے ملاقات میں ہواو اس موقع پر متوقع ضلع ناظم اے این پی کے حسن خان بھی موجود تھے ۔

مولانا عطاء الحق درویش نے اے این پی کے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع کونسل کے علاوہ تحصیل کونسلوں میں بھی اتحاد بر قرار رہے گا اور اس حوالے سے گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں متحد ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی نظامت کے انتخاب کے لئے جے یو آئی اے این پی کے امیدوار کی بھر پور حمایت کرئے گی۔

(جاری ہے)

اور اس حوالے سے مکمل تعاون حاصل رہے گااے این پی کے رہنما محمد اشفاق ایڈوکیٹ نے مولانا عطاء الحق درویش نے کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت سے ضلع کونسل کے علاوہ تحصیل کونسلوں میں اتحاد بر قرار رہے گا اور مولانا درویش کی دور اندیشی کی وجہ سے صوابی میں الائنس نے ضلع کونسل کے علاوہ تحصیل کونسل رزڑ میں بھی مخلوط حکومتیں بنائی ہے ۔

یاد رہے کہ گرینڈ الائنس میں جے یو آئی ، اے این پی ، مسلم لیگ ن ، پی پی پی ، قومی وطن پارٹی، جماعت اسلامی اور صوابی قومی محاذ شامل ہیں۔