تعلیم ،صحت ،روزگار اورشہرکومجموعی ترقی ہماری پہلی ترجیح ہے ،حافظ طاہرمجید

بدھ 4 جولائی 2018 23:45

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) امیرجماعت اسلامی وصدرمتحدہ مجلس عمل ضلع حیدرآباداوراین اے 226کے امیدوار حافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ تعلیم ،صحت ،روزگار اورشہرکومجموعی ترقی ہماری پہلی ترجیح ہے ہمارے پاس وژن بھی ہے اور باصلاحیت اورباکردار افرادکی ٹیم بھی موجودہے عوام اپناردعمل25جولائی کے لیے سنبھال کررکھیں اورایسے لوگوں کوضرورمستردکردیں جنہوں نے حیدرآبادکوتعلیم ،روزگار،صحت اورترقی سے محرودم کردیاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے این اے 226 اور پی ایس65کے مرکزی الیکشن آفس کاافتتاح ،کرزکنونشن اورعوامی رابطہ انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حافظ طاہرمجیدنے کہاکہ شہریوں کے مسائل اوران کی پریشانی کاہمیں بخوبی اندازہ ہے محض وعدے کرنااورسبزباغ دکھاناہماری تربیت نہیں اقتدار اوراختیارکے بغیر بھی الخدمت فائونڈیشن کے ذریعے بلاامتیازخدمت کی اورانتخابات میں کامیابی کے بعدتمام سرکاری وسائل بھرپور اندازمیں حیدرآبادکے لیے استعمال کریں گے پی ایس 65کے امیدوار سیدناصرعلی کاظمی نے کہاکہ لطیف آبادمیں پانی ،تعلیم ، روزگار اورڈیٹکشن بلوں کے مسائل ہیں ،مقامی نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کی سہولتیں نہ ہونے کے برابرہیں یونی ورسٹی کاقیام اورجامشوروکی جامعات میں طلبہ کاکوٹہ بڑھوانا،ڈیٹکشن بلوں کاخاتمہ اور نوجوانوں کوسرکاری اورغیرسرکاری سطح پر روزگارکے مواقع پیداکیے جائیں گے سابق امیرشیخ شوکت علی نے کہاکہ جماعت اسلامی تعلیم سب کے لیے چاہتی ہے اس لیے ہم شہری اوردیہی یونی ورسٹی نہیں ،پبلک یونی ورسٹی بناناچاہتے ہیں۔

/م ش ش