آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

جمعہ 6 جولائی 2018 15:25

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں 75 ملی میٹر، خانپور23، اسلام آباد 22، رحیم یار خان14، کاکول23 اور پٹن میں18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔