این اے 137 سے جے یو پی (نورانی ) کے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار

صاحبزادہ فائز کے ہزاروں مریدین ،میو برادری کے ووٹرز کا وزن بھی چوہدری منظور کے پلڑے میں پڑ گیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:42

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) قصور کے حلقہ این اے 137 سے جمعیت علماء اسلام (نورانی ) کے امیدوار صاحبزادہ فائر علی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔صاحبزادہ فائز علی نے پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور کی حمایت کا اعلان کر دیا۔صاحبزادہ فائز علی نے پی پی پی اور جی یو پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اعلان کیا۔

صاحبزادہ فائز علی کی ہزاروں مریدوں نے بھی تقریب میں پی پی پی کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

پی پی پی نے این 227 پر اپنے امیدوار عرفان گل مگسی جو جی یو پی کے سربراہ ابوالخیر زبیر کے حق میں دستبردار کر چکی۔صاحبزادہ فائز علی نے کہا کہ آج کے بعد جی یو پی چودھری منظور کی مہم بھی چلائی گی ، صاحبزادہ فائز عیسی نے کہا کہ چودھری منظور کو ووٹ دینے کا مطلب صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو ووٹ دینا ہے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ ماضی میں بھی ساتھ ملکر کام کرتے رہیں ہیں، آئندہ بھی ملکر عوام کی خدمت کریں گے۔ صاحبزادہ فائز کے ہزاروں مریدین اور میو برادری کے ووٹرز کا وزن بھی پی پی پی کے پلڑے میں پڑ گیا۔