دلائل کی جنگ لڑ کر سی پیک کے ثمرات گوادر کے عوام تک پہنچائیں گے، محمد اسلم بھوتانی

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:17

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) سابق اسپکربلوچستان اور حلقہ این اے 272 سے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ سی پیک تو گوادر سے لازم و ملزوم ہے۔دلائل کی جنگ لڑ کر سی پیک کے ثمرات گوادر کے عوام تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ میرا سب سے بڑا ہتھیار میڈیا ہے۔

صحافیوں کی قلم میرا اصل آواز ہے۔گذشتہ 42 سالوں سے سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کررہا ہے کیونکہ عوامی کی خدمت میری سیاست کا محور ہے۔میں نے 70 ہزار ایکڑ اراضی اراضی بڑے اداروں سے واپس کروایا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جام کمال خان پانچ سال سے وزیر پٹرولیم تھے۔ ان سے پوچھیں کہ کونسا گیس پائپ لائن اس نے بلوچستان کے عوام کے لئے کہاں گیس پروجیکٹ دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہنا کہ نیشنل پارٹی سے میرا دوستی ہے اور اس وجہ سے ہمارا اتحاد چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن جاموٹ اور میرا اتحاد ہوا ہے۔میرے ووٹ حسن جاموٹ کے حق میں جائیں گے اور میرے ووٹ حسن جاموٹ کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حبکو 32سال سے چل رہا ہے اور 700 ایکڑ اراضی بلوچستان حکومت نے نوئے کے دہائی میں حبکو کو پانچ ہزار کے شئیر پر دئیے تھے۔

پچھلے 22 سالوں میں حبکو نے بلوچستان حکومت کو شئیر کی مد میں پونے تین کروڑ دئیے تھے۔ بلوچستان کے عوام کی بہتر مفاد کی خاطر میں نے یہ مفاد کینسل کردیا۔ اب سالانہ حبکو بلوچستان حکومت کو سالانہ 50سے 60 کروڑ بلوچستان حکومت کو دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل 42سال سے جیت رہے ہیں۔ بلوچستان میں شاید ایک سے دو خاندان ہوں گے جو مسلسل جیتے آرہے ہیں۔ یہ علاقہ کے عوام کی ہم پر اعتماد ہے کہ ہمارے حق میں ووٹ کاسٹ کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور ترقی میرا منشور ہے۔ اگر عوام نے منتخب کیا تو بلوچستان اور گوادر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کروں گا۔