ملازمین 10جولائی کو فرینڈز پینل کو کامیاب کریں اس سے قبل بھی ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے حقوق کی بات کی ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن کیلئے میدان میں اتریں ہیں

تنظیم غیر جریدہ ملازمین فرینڈز پینل کے امیدوار فرینڈز گروپ مرزا الیاس جرال کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 8 جولائی 2018 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) ملازمین 10جولائی کو فرینڈز پینل کو کامیاب کریں اس سے قبل بھی ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے حقوق کی بات کی ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن کیلئے میدان میں اتریں ہیں ملازمین کے ساتھ ہمیشہ دو قدم آگے بڑھ کر کردارادا کیا ان خیالات کا اظہارتنظیم غیر جریدہ ملازمین فرینڈز پینل کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری فرینڈز گروپ مرزا الیاس جرال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑیں گے پنشن کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردارادا کرتے ہوئے مسائل کو حل کروانے اور ہڑتالی کالوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جہاں مشکل پڑی اپنے ادارے کے بھائیوں کے ساتھ سیسیہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے نہ جھکنے والے اور نہ بکنے والے ہیںہمیشہ ملازمین کے حقوق کی بات کی پنشن سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے ملازم کے حقوق کا دفاع کیا اللہ کے فضل وکرم سے اور دوستوں کے تعاون سے کامیابی قدم چومے گی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی عزت ونفس پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا 10جولائی فرینڈز پینل کی کامیابی کا دن ،ملازمین میرے بازوں استحصال قبول نہیں کروں گا امیدوار برائے جنرل سیکرٹری فرینڈز گروپ مرزا الیاس جرال نے کہا کہ ۔

(جاری ہے)

10جولائی کو جب میدان سجے گا لگ پتہ جائے گا انشا اللہ کامیابی کے بعد ملازمین سے جو وعدے کریں گے مکمل کریں گے ملازمین ایک گلدستہ ہیں ہمیشہ برادری ازم سے پاک ہو کر مسائل کو حل کر نے کی کوشش کی آئندہ بھی برادری ازم سے ہٹ کر ملازمین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ملازمین کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :