سی پیک کے ثمرات گوادر کے عوام کو ملنا چاہئیں، محمد اسلم بھوتانی

گوادر کو دوسرا سوئی نہیں بننے دیں گے، حق مانگنا غداری ہے تو ہمیں یہ قبول ہے، آزاد امیدوار حلقہ این اے 272

اتوار 8 جولائی 2018 19:10

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) سابق اسپیکر اور حلقہ این اے 272 سے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات گوادر کے عوام کو ملنا چاہئے۔گوادر کو دوسرا سوئی نہیں بننے دیں گے۔اگر حق مانگنا غداری ہے تو ہمیں یہ قبول ہے۔ گوادر کو دوسرا سوئی نہیں بننے دیں گے۔اگر عوام نے منتخب کیا تو گوادر اور لسبیلہ کے عوام کے جائز حقوق اسمبلی فلور تک لے جاؤں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی پریس کلب کے پروگرام حال حوال میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ پروگرام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی نے بھی خطاب کیا۔ محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں کی نگاہیں گوادر پر مرکوز ہیں۔گوادر سی پیک اور پورٹ سٹی کا شہر ہے۔

(جاری ہے)

چائنا کی گوادر میں سرمایہ کاری بہت سے عالمی قوتوں کو اچھا نہیں لگے گا۔

انہوں نے کہا سی پیک سے گوادر کے عوام کی توقعات اور امیدیں اب تک پورا نہیں ہوئے۔اگر عوام نے منتخب کیا تو دلائل کی جنگ لڑ کر سی پیک سے گوادر کے عوام کو فائدہ دلاؤں گا۔ گوادر کے لوگوں کو اونرشپ ملنا چاہئے۔ میں قوم پرستی کا دعوی تو نہیں کرتا مگر اس حد تک قوم پرست ہوں ک اپنے لوگوں کے جائز حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔ گوادر کے عوام نے مجھے جتنا محبت دیا ہے۔

اس سے عوام کے ساتھ میر ایک رشتہ جوڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پرائیوٹ سیکٹر میں بھی ہزاروں روزگار کے دروازے پیدا ہوں گے۔ ہمیں تعلیمی میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکنکل اداروں کا قیام گوادر کے عوام کی بہتر مسقبل کے لئے ضروری ہے۔ اس وقت گوادر کو ایسے نمائندوں کی ضرورت ہے جو اپنے مطالبات دلائل کی بنیاد پر منوا لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت کوشش کریں گیکہ گوادر کے لوگ دنیا کے بہترین یونیورسٹیز میں اسکالرشپ کے تحت پی ایچ ڈی کرکے واپس آکر یہاں کے بچوں کو پڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک میکنزم کے تحت کام کروں گا۔ پروگرام سے اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی نے کہا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترین قومی اسمبلی کی نشست این اے 272 ہے اور پوری دنیا کی نظریں گوادر پر مرکوز ہیں۔ ترقی کا سفر گوادر سے شروع ہوا ہے جس سے سیاسی قوتوں کا رول بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گوادر کے عوام نے درست فیصلہ نہیں کیا تو اس کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔

محمد اسلم بھوتانی قومی اور سیاسی معاملات کو انتہائی ثابت قدمی سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں سے میر اشرف حسین اور محمد اسلم بھوتانی جیسے سیاسی لوگ الیکشن لڑرہے ہیں۔ علاوہ ازیں ذکری فرقے کے مزہبی پیشوا سید منظور شاہ نے محمد اسلم بھوتانی کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔