بہتری کی امید ووٹ کی پرچی کے مثبت استعمال سے ممکن ہے،اہل گوجرانوالہ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا ہے،نسیم صادق

اتوار 8 جولائی 2018 23:50

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) بہتری کی امید ووٹ کی پرچی کے مثبت استعمال سے ممکن ہے ۔ اہل گوجرانوالہ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ عوامی تعاون سے 25 جولائی کو بھرپور کامیابی حاصل کر کے اہل گوجرانوالہ کی آواز ایوان تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ نے سیاسی سوچ و فکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور معاونت کا اعلان کیا ہے ہم مسائل کے لئے روز اول سے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

ہم اپنے لوگوں سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کے ووٹ کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مسائل کے حل ‘علاقے کی ترقی ‘سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی و امیدوار این اے 81 نسیم صادق نے گذشتہ روز پی پی 54 سے برابری پارٹی پاکستان کی امیدوار محترمہ مدثر اقبال سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پی پی 54 سے محترمہ مدثر اقبال اور نسیم صادق این اے 81 کے امیدوار کے اتحاد کا اعلان کیا۔ این اے 81 اور پی پی 54 عام لوگ پارٹی اور برابری پارٹی پاکستان کے امیدوار کا اتحاد۔ پی پی 54 کی 2018 ء الیکشن کے حوالے سے ملاقات ‘این اے 81 اور پی پی 54 کے حلقہ سے تعاون اور حمایت کرنیکا اعلان دونوں پارٹیوں کا ایک منشور ‘ایک دونوں پارٹیاں تعلیم و صحت ‘عام لوگوں کے مسائل پر فوکس کیا ہوا ہے دونوں پارٹی کے منشور کا حصہ ہے کہ انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ہم ان لوگوں کے انصاف اور بنیادی حقوق کیلئے نکلے ہیں جو ہمارے اور 98 فیصد لوگوں کے مسائل ہیں یہ دونوں پارٹیوں کے منشور میں 98 فیصد غریب اور عام لوگوں کیلئے آواز اٹھائی ہے ۔

اس موقعہ پر دونوں امیدواروں نے اس بات کا عزم کیا کہ ہم جہاں برابری پارٹی پاکستان کا امیدوار نہیں وہاں عام لوگ پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرینگے اور جہاں عام لوگ پارٹی کے امیدوار نہیں وہاں عام لوگ پارٹی برابری پارٹی پاکستان کے امیدوار کو سپورٹ کرینگے اور تمام الیکشن کی پلاننگ اور ڈور ٹو ڈور کمیپن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانے کا وقت ہے جو اسمبلیوں میں بیٹھ کر غریبوں کو بیچتے ہیں اب ووٹ کے ذریعے ان کا رستہ روکنے کا وقت ہے ۔