متحدہ مجلس عمل عوام کی آواز ہے ، عوامی آواز بن کر اسمبلیوں میں موثر اور فعال نمائندگی کا حق ادا کریگی ،حاجی عطاء اللہ

پیر 9 جولائی 2018 18:21

خاران۔09جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام واشک کے زیر اہتمام واشک بازار میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا ،جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 271 حاجی عطاء اللہ، سردار عبدالرشید ریکی، حاجی بشار اللہ آلہ زئی، میرخدا رحیم عیسی زئی و دیگر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل علماء کا کاروان ہے جو عوام کی ترقی و علاقائی خوشحالی کے لئے برسر پیکار ہے انھوں نے کہا کہ واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے واشک کو کروڑوں کے فنڈز کہاں اور کیسے خرچ کیے گئے جو عوام کے علم میں نہیں۔

ملک محمد عمر آلہ زئی، مولوی مجید کینگی ، مفتی حمزہ، مولوی نذیر احمد، میر نور احمد میروانی، حافظ کلیم اللہ ڈومکی و دیگر نے کہا کہ واشک کے عوام نے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست پر علماء کا جو ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے علماء عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ واشک میں بنیادی سہولیات کا نہ ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوںکے سابق نمائندوں نے اجتماعی ترقی کے بجائے انفرادی ترقی کو ترجیح دیکر عوام کو مایوس کیا۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل عوام کی آواز ہے اور عوامی آواز بن کر اسمبلیوں میں موثر اور فعال حق نمائندگی کا حق ادا کریگی حاجی عطاء اللہ و دیگر نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی طرف سے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی جو حوصلہ افزائی ہو رہی وہ قابل تحسین ہے عوام مزید شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچیس جولائی انتخابی نشان کتاب پرمہرلگا کرکے ثابت کر دیں کہ علماء نمائندگی کا مستحق طبقہ ہے جو ظلم اور ناانصافی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے گی۔