ْپیپلزپارٹی نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں ،خرم کریم سومرو

منگل 10 جولائی 2018 18:23

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کے جنرل سیکریٹری خرم کریم سومرو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ، سندھ پیپلزپارٹی کا گڑہ ہے اور منتخب نمائندے دوبارہ کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں آ کر عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، یہ بات انہوں نے پیپلزسومرا ہائوس ٹنڈو محمد خان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ این اے 228 پر سید نوید قمر ، پی ایس 68 پر سید اعجاز شاہ بخاری اور پی ایس 69 پر عبدالکریم سومرو ہمارے امیدوار ہیں، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ضلع ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے جن میں اسکول، روڈ، گئس، ہیلتھ سینٹر، بجلی،پینے کے صا ف پانی سمیت عوام کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کیں، انہوں نے کہا کہ مخالفین مختلف علاقوں میں منفی پروپگنڈا کر کے ہمارے امیدواروں کو حراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے علاقے کی عوام نے ناکام بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈو محمد خان کا دورہ کیا، تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اور لوگوں کا ٹھاٹے مارتا ہجوم دیکھ کر مخالفین سکتے میں آ گئے، اور انشاء اللہ پچیس جولائی کو عوام تیر پر ٹھپہ مار کر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔