عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی کارکن اس وقت جیل میں نہیں ہے ،شاہی سید

کسی سیاسی جماعت باقاعدہ الائنس نہیں ہوا ہے دن رات ہمارے الائنس کے انکشافات کرنے والے اپنی سیاست کی فکر کریں،عمائدین کے اجلاس سے خطاب

منگل 10 جولائی 2018 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور این اے 238 کے امیدوار شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی کارکن اس وقت جیل میں نہیں ہے کسی سیاسی جماعت باقاعدہ الائنس نہیں ہوا ہے دن رات ہمارے الائنس کے انکشافات کرنے والے اپنی سیاست کی فکر کریں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اللہ کا شکر ہے وقت نے ہمیں مظلوم ثابت کیا انتخابی مہم کے دوران ملنے والی پزیرائی ناقابل تصور ہے کئی دہائیوں سے اور خاص طور پر گزشتہ دور حکومت میں ہمارا بد ترین قومی استحصال کیا گیا شہر کو اس نہج تک پہنچانے والوں سے حساب لینے کا وقت آگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان ہاؤس ملیر انتخابی اجتماع اور ظفر ٹاؤن میں پارٹی رہنمائ امان اللہ خٹک کی رہائش گاہ پر علاقہ عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے آبادی کا سب سے بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے خدائی خدمت گار تحریک سے لیکر آج عوامی نیشنل پارٹی تک خواتین کا بھر پور کردار رہا ہے خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں نمائندگی دینے کے لیے ہماری طویل جدوجہد ہے شہر میں سب سے زیادہ خواتین امیدوار عوامی نیشنل پارٹی نے نامزد کی ہے میں خاص طور پر خواتین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ 25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور باچا خان بابا کے نشان روشنی ، ترقی اور علم کے نشان لالٹین پر مہر لگائیں انہوں نے مذید کہا کہ پختون آبادیوں سے ووٹ لینے والوں نے دوبارہ کبھی پلٹ کر اپنے حلقوں کی خبر نہیں لی شہرکی پختون آبادیاں مسائل کی آماجگاہ ہیں،اپنے مصائب کو سکھ اور چین میں بدلنے کے لیے ووٹ کی پرچی سے بہترین ذریعہ اور کوئی نہیں ہوسکتااپنی مشکلات سے سبق حاصل کرنا ہوگااور موسمی سیاست دانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگااور 25 جولائی کو اپنے انتخابی نشان لالٹین پر مہر لگانا ہوگی ، اس موقع پر پی ایس 89 کے امیدوار کچکول خان ،پی ایس 90 کے امیدوار نواز خان بونیری اور پی ایس 91 کے امیدوار سراج احمد خان نے بھی خطاب کیا ،اس موقع اہم سماجی ،قبائلی اور مذہبی شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوران کی حمایت کا اعلان کیا۔

#