کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے مزے لوٹنے کیلئے کراچی کے باسیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا

بدھ 11 جولائی 2018 12:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح سے ہی ہونیوالی ہلکی وتیز بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔بدھ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح سیہی ہلکی وتیز بونداباندی کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال اور نارتھ کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی،بارش کے مزے لوٹنے کیلئے کراچی کے باسیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔

تاہم بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی اور کئی موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع ابرا?لود ہے اور کراچی کا موسم اگلے 4 دن تک معتدل رہنے کا امکان ہے۔