Live Updates

عمران خان کی نوازشریف کی آمد پرکارکنان کوپرامن رہنےکی ہدایت

پارٹی کارکنان کسی جھگڑےکا حصہ نہ بنیں، نوازشریف کوہیرونہیں بننے دیں گےوہ کرپشن پرگرفتارہورہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جولائی 2018 16:56

عمران خان کی نوازشریف کی آمد پرکارکنان کوپرامن رہنےکی ہدایت
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کونوازشریف کی وطن آمد پرتحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کسی جھگڑے کا حصہ نہ بنیں،نوازشریف کوہیرونہیں بننے دیں گے وہ کرپشن پرگرفتار ہورہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدرات پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،آئندہ عام انتخابات سمیت نوازشریف اور مریم نوازکی وطن واپسی پرپارٹی لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کارکنان کونوازشریف کی آمد پرتحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کوہدایت کی ہے کہ کسی قسم کے جھگڑے کا حصہ نہ بنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوہیرونہیں بننےدیں گے وہ کرپشن پرگرفتار ہورہے ہیں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گرفتاری دینے کیلئے لندن سے وطم واپس آرہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ر صفدر کواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا رکھی ہیں۔نیب نے کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تاہم نوازشریف کل جمعہ کوشام سوا چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ دوسری جانب صدر ن لیگ شہبازشریف نے نوازشریف کے استقبال کیلئے پارٹی کارکنان کولاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ جس کے ساتھ ہی نگراں پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ گزشتہ شب رات گئے تک ن لیگ کے لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں کوکارکنان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم نوازشریف کا کل ہر صورت استقبال کریں گے۔انتظامیہ کوخبردار کرتا ہوں کہ ظلم اور زیادتی کرنے سے باز رہیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔26جولائی کوہماری حکومت آئے گی اور ہم انصاف کریں گے ظلم کرنے والے جیل میں ہوں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات