Live Updates

لاہور ایئرپورٹ کو سیل کیا جائے ،مریم نواز کی گرفتاری خواتین پولیس کے ذریعے عمل میں لائی جائے ،

سزایافتہ فرد کے استقبال کو روکنا قانون کے مطابق ہے ،میاں صاحب کو تعظیم کے ساتھ گرفتار کیا جائے ، نواز شریف کا گرفتاری کے لیے آنا اچھی بات ہے،شریف خاندان لاڈلے ہیں ان کے ساتھ نرم رویہ رکھا جاتا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 12 جولائی 2018 20:03

لاہور ایئرپورٹ کو سیل کیا جائے ،مریم نواز کی گرفتاری خواتین پولیس کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو سیل کیا جائے ،مریم نواز کی گرفتاری خواتین پولیس کے ذریعے عمل میں لائی جائے ، سزایافتہ فرد کے استقبال کو روکنا قانون کے مطابق ہے ،میاں صاحب کو تعظیم کے ساتھ گرفتار کیا جائے ، نواز شریف کا گرفتاری کے لیے آنا اچھی بات ہے،شریف خاندان لاڈلے ہیں ان کے ساتھ نرم رویہ رکھا جاتا ہے ۔

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب ضروری ہے آئین و قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے ، دہشت گردی کیخلاف پیپلزپارٹی نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں ، بے نظیر بھٹو نے بھی دلیری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پیپلزپارٹی نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں ۔

(جاری ہے)

اعتزازاحسن نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کو سیل کیا جائے ،مریم نواز کی گرفتاری خواتین پولیس کے ذریعے عمل میں لائی جائے ، سزایافتہ فرد کے استقبال کو روکنا قانون کے مطابق ہے ،میاں صاحب کو تعظیم کے ساتھ گرفتار کیا جائے ، نواز شریف کا گرفتاری کے لیے آنا اچھی بات ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قانون و آئین کے مطابق احتساب ضروری ہے، الیکشن کے قریب احتساب میں ذرا سست روی ہوجائے تو اچھا ہوگا، انتخاب خود ایک احتسابی عمل ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شریف خاندان، سپریم کورٹ پر حملہ کرتا ہے مگر ان پر آنچ تک نہیں آتی، ایک بھائی نے لاہور سے بسیں بھر کر بھیجی دوسرے نے استقبال کیا، بی بی شہید نے پانچ سال قید کاٹی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے اپنا دفاع نہیں کیا اس لیے سزا لازم تھی، شریف فیملی روزانہ ان اپارٹمنٹ میں جاکر رہتی ہے، ان کے دونوں اشتہاری بیٹے کہتے ہیں ہم برطانیہ کے شہری ہیں یہ کیسے بیٹے ہیں جو اپنے باپ اور بہن کو پیشیاں بھگتواتے رہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کو بہت رعایت ملی جس کا یہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ان کے پاس گرفتاری دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، شریف خاندان کی گرفتاری کے وقت فوج بلا کر ایئرپورٹ کو حصار میں لینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشیربلورہمیشہ دہشت گردی کیخلاف کھڑے رہے،دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے ،ہارون بلورسیاست کاچمکتا ستارہ تھا ، ہارون بلور اتنے ہی بہادر تھے جتنا بشیر بلور تھے، ہارون بلور کی شہادت کے باوجود اسفند یار ولی خان نے مثبت بات کی، اے این پی اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات