استورمیں ادویات کی قلت نہیں ہے،ممتازخان

جمعہ 13 جولائی 2018 11:46

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسراستورممتازخان نے کہاہے کہ استورمیں ادویات کی قلت نہیں ہے،حکومت صحت کے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ استورکے دور درازعلاقوں میں مریضوں کیلئے وافرمقدارمیںادویات موجود ہیں،استورکے ڈسپنسریوں میںگائناکالوجسٹ لیڈی خاتون ڈاکٹرز پر مشتمل ہیںجوعلاقے کے خواتین کی بہترین علاج ومعالجے میں مصروف عمل ہیں۔انہوںنے ڈسپنسریوں کے عملے کوہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادپراپنی حاضری کویقینی بنائیں تاکہ مریضوں کومشکلات درپیش نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :