ڈاکٹر اسماعیل اڈھیجو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرقیادت جدوجہد برائے بحالی جمہوریت میں صفِ اول کے سپاہیوں کا کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

پیر 16 جولائی 2018 23:36

ڈاکٹر اسماعیل اڈھیجو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرقیادت جدوجہد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرحوم رہنما ڈاکٹر اسماعیل اڈھیجو کو ان کی 24 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر اسماعیل اڈھیجو پارٹی کا سرمایہ تھے، جنہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرقیادت جدوجہد برائے بحالی جمہوریت میں صفِ اول کے سپاہیوں کا کردار ادا کیا اور آمریتی رجیم کے ظلم و بربریت کا نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی قیادت اور کارکنان ڈاکٹر اسماعیل اڈھیجو کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہادتوں اور ظلم کا مسلسل سامنا کرنے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کا قافلہ آج بھی اس منزل کی جانب عزم و حوصلے کے ساتھ رواں دواں ہے، جس کے لیئے ڈاکٹر اسماعیل اڈھیجو سمیت ملک کے ہزاروں سیاسی کارکنان نے قربانیاں دیں اور وہ منزل ترقی پسند، جمہوری اور خوشحال پاکستان ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ عوام اس خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیئے 25 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دے۔