ملتان، نجی ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ کے نتیجہ میں 2 بچوں سمیت 3جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی

پیر 16 جولائی 2018 23:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) ملتان کے علاقہ شاہ رکن کالونی میں واقع نجی ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ. گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجہ میں ہوٹل کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن کو نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے انتہائی مصروف علاقہ گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل پر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل کی چھت گرگئی۔

گیس سلنڈر دھماکے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھی. تاہم متعدد افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال کر طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ملتان پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں.سلنڈ ر دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی گئی. علاقہ میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تاہم دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی ادارے اور ریسکیوں ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔ پولیس نے جائے دھماکا پر پہنچ کرعلاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ جبکہ ریسکیوں ٹیموں نے زخمیوں کونشتر اسپتال منتقل کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگراداروں کوبھی طلب کرلیا گیا۔ جائے دھماکا کا جائزہ لیا جارہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

تاہم ابتدائی طور یہی بتایا گیا ہے کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔ سی پی او ملتان پولیس منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ گلشن مارکیٹ میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے بعد آگ لگ گئی جس سے کچھ افراد مزید جھلس کرزخمی ہوگئے۔ تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے سلنڈر دھماکہ کے شواہد نہیں ملی.