تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،قائم مقام ضلع ناظم مردان

منگل 17 جولائی 2018 12:34

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) قائم مقام ضلع ناظم اسد علی کشمیری اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سہیل نے گجوخان بازار میں بارش سے متاثرہ دکانوں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہونے و الے نقصانات کے ازالے کے لئے فوری طور پراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔اسد علی نے کہاکہ تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے ساتھ ضلعی حکومت ہر فورم پر تعاون کرئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بازار میںتجاوزات کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ معمولی سے بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کمرشل پلازوں کی بیسمنٹ میں پارکنگ نہ چھوڑنے والے پلازوںکو سیل کر دیا جائے گا اور اس میں کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اورحکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس موقع پر بازار کے صدر ارشد علی،جنرل سیکرٹری عبد الدیان اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :