ہر سال200 بھارتی فوجی حادثات میں معذور ہو جاتے ہیں‘بھارتی فوج کے سینئر ڈاکٹر کا انکشاف

فوجیوں کے معذورہونے کی بڑی وجہ میدان جنگ میں آنے ولے زخموں کے علاوہ دشوار گزار پہاڑی علاقوںحادثات اور برفانی تودے گرنا ہے

منگل 17 جولائی 2018 12:35

ْسرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) بھارتی فوجیوں میںخودکشی کابڑھتا ہوارحجان پہلے ہی بھارتی فورسز کیلئے ایک بڑا چیلنج تھا تاہم اب فوج کے ایک سینئر ڈاکٹر کے تازہ انکشافات کہ ہر سال تقریبا دو سو بھارتی فوجی معذور ہو جاتے ہیں نے اعلیٰ فوجی قیادت کو شدید مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کی میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بپن پوری نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاہے کہ ہر سال بھارتی فورسز کے دو سو اہلکار بدترین جسمانی معذور ی کا شکا رہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فوجیوں کے معذورہونے کی بڑی وجہ میدان جنگ میں آنے ولے زخموں کے علاوہ دشوار گزار پہاڑی علاقوںحادثات اور برفانی تودے گرنا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل بپن پوری نے گزشتہ دس سال کے اعدادوں شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ حادثات کی وجہ سے بعض دفعہ معدے اور سینے میں زخم آنے سے انٹریاں اور پھپھرے بھی بری طرح متاثر ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج نے معذور فوجیوں کی دیکھ بھال ، انکی مشکلات دور کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں جسمانی ، جذباتی ، نفسیاتی اور سماجی مسائل حائل ہیں۔

متعلقہ عنوان :