میرپور میں بھکاریوں کا قبضہ‘ ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف

منگل 17 جولائی 2018 15:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) منی لندن میرپور میں بھکاریوں کا قبضہ۔بھکاریوں نے اپنے بچوں اور خوبرو دوشیزاوں سمیت میرپور میں ڈھیرے جما لیے ۔ شاپنگ سنٹرز میں آنے والے خریداروں کو بھی تنگ کرنا معمول بنا لیا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف۔ کئی شہری اپنی جمع پونجی بھی ان بھکاریوں کے ہاتھوں لٹا چکے۔

چوک شہیداں، نانگی شاپنگ سنٹر ، پولیس پلازہ ،میاں محمد روڈ پر جگہ جگہ بھکاری مانگتے نظر آتے ہیں ۔ان میں بعض خوبروں دوشیزائیں بھی ہیں جو گداگری کی آڑ میں دعوت گنا بھی دیتی ہیں ،شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے پنجاب سے آئے بھکاریوں کو فوری ضلع بدر کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میرپور شہر جس کو منی لندن بھی کہا جاتا ہے اس وقت پنجاب سے آئے ہوئے خطرناک بھکاریوں کے قبضے میں ہے جگہ جگہ بھکاریوں نے ڈھیرے جما رکھے ہیں اور شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں کو تنگ کرنا ان کا معمول بن چکا ہے جس جگہ بھی شاپنگ کے لیے کوئی خریدار جاتا ہے تو یہ بھکاری سب سے پہلے وہاں پہنچ کر عجیب و غریب کے واسطے دینے شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعض شہریوں کی جیبیں بھی کٹ چکی ہیں اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ان بھکاریوں میں پیشہ ور جرام میں ملوث بھکاری بھی شامل ہیں جو گداگری کی آڑ میں موقعہ دیکھ کر واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ میرپور کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ شہر پر امن ہے اس کو مزید پر امن بنانے کے لیے پنجاب سے آئے ہوئے پیشہ ور گداگروں کو فوری ضلع بدر کیا جائے تاکہ شہری ان سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :