Live Updates

پی ٹی آئی نوجوانوں اور غریبوں کی پارٹی ہے ،نوجوان پارٹی کا سرمایہ اور ہر اول دستہ ہیں ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی

منگل 17 جولائی 2018 19:07

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوان اور غریبوں کی پارٹی ہے ۔نوجوان پارٹی کا سرمایہ اور ہر اول دستہ ہیں جن سے پارٹی کی بہت امید یں وابستہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوابی کے موضع مانیری پایان گلشن آباد ،ڈاگئی چم اور پنچ پیر گاڑھ میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے سپیکر اسد قیصر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔سپیکر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ایساشفاف نظام حکومت دیا تاکہ غریب کا بچہ بھی بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر منتخب ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کرسکے ۔پی ٹی آئی عام عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا کرنے اور ان میں شعور پیدا کرنے کیلئے غیر متزلزل عزم پرقائم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک کو ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں ہمارے درمیان موجودہے ۔انشاء اللہ عوام کی طاقت سے آئندہ صوبوں سمیت ملک بھرمیں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہونگی اور عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک فلاحی ریاست قائم ہوگی ۔انہوںنے ان خیالات کا اظہا سابقہ ادوار میں سبزوسرخ جھنڈوں اور شریعت کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو ورغلاکر بیوقوف بناتے رہے ۔

انہوںنے نہ تو صوابی کیلئے کوئی ترقیاتی کام کئے اور نہ ہی اسلامی قانون سازی کی ۔انہوںنے کہا کہ ا ب کرپشن ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے صوابی کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے والے عملی اور وعدے کے پکے لوگوں کا انتخاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سپیکر نے کہا کہ ایک جانب انہوںنے ضلع صوابی میں میگاترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے علاقے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکئے جبکہ دوسری جانب ان کے ہاتھوں صوبہ میں اسلامی قانون سازی کا عمل کا میابی سے مکمل ہوا جس میں معاشرے سے غیر اسلامی سودی کاروبار کے خاتمے کیلئے قانون پاس کرکے سود خودروں کیلئے سزائیں مقررکرنا،سکولوں میں ناظرہ قرآن اور باترجمہ قرآن پڑھانے کا نظام رائج کرنا ،عقیدہ ختم نبوت صوبہ بھر کے نصاب میں شامل کرنا ،حضرت عمرؓ کی شہادت کا دن منانے کیلئے عام تعطیل کااعلان کرنا وغیر ہ شامل ہے ۔

سپیکر اسد قیصر نے 2013الیکشن مہم کے دوران انہوںنے جتنے وعدے عوام سے کئے وہ اللہ کے فضل سے پورے کردیئے ،ان میں چاہے کنڈل ،بادہ ،اتلہ ڈییم ہو یا پیہور کنال ایکٹینشن جس سے 17ہزار کنال زمین سیراب ہو گی ۔170کلو میٹر سڑکوں کا جال ہر ،گلی ہر گاؤںمیں نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب ،کروڑوں روپے کی لاگت سے گیس تنصیب کا منصوبہ ،سولر ٹیو ب ویل ،سولر لائٹس ،کاشتکاروں کے لئے ٹنل کی منظوری ،سکو لوں ،کالجوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ،صحت انصاف کا رڈ کا اجراء جیسے منصوبے صرف ہمارے دورے حکومت میں پورے ہوئے اور انشاء اللہ آنے والے دور میں اس سے زیادہ کام کریں گے جس سے صوابی میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔

سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے مغربی روٹ کے منصوبوں کے بارے میں انہوںنے پشاور ہائی کورٹ میںرٹ داخل کی تھی ہائی کورٹ سے عوام کے حق میں کیس جیتنے کے بعد مرکزی حکومت نے مجبور ہو کرخیبر پختونخوا کے لئے میگا منصوبوں کی منظور دی ۔انہوںنے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے اور عوام کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری بھی ہے ۔ان منصوبوں کے تحت رشکئی کے مقام پر ایک اکنامک زون کا قیام عمل لایا جائے گا جس میں تقریباً20لاکھ بے روزگار وں کی کھپت ہوگی ۔

اس منصوبے کے باعث بے روزگاری پر قابو پانے میں بڑی حدتک مددملے گی ۔سپیکرنے کہا کہ نوازشریف کی حکومت جب بھی اقتدارمیں آئی تو انہوںنے صوابی کو محرومیت سے دوچار کیا ۔پہلی حکومت میں گدون کی مراعات چھین لیں دوسری بار حکومت میں صوابی کا پانی چوری کرکے لوگوں کو بے روزگار کیا ۔انہوںنے کہا کہ عوام مسلم لیگ ،اے این پی اور ایم ایم اے کے اصلی چہروں سے بخوبی واقف ہوگئے ہیں اور آئندہ ان مداریوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات