نوازشریف کا ٹرائل اڈیالہ جیل کی بجائے احتساب میں ہو ناچاہئیے، سکیورٹی اہلکار

جب مجرم کو بکتر بند گاڑی میں لایا جائے تو عوام کا عدالت پر اعتماد بڑھے گا،پھر حکمران کرپشن کرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے، احتساب عدالت کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی رائے

منگل 17 جولائی 2018 21:50

نوازشریف کا ٹرائل اڈیالہ جیل کی بجائے احتساب میں ہو ناچاہئیے، سکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا ٹرائل اڈیالہ جیل کی بجائے احتساب عدالت میں ہوتا کہ 20 کروڑ عوام کو پتہ چلے کہ عوام کا پیسہ لوٹنے والا بکتر بند گاڑی میں عدالت میں آکر پیشیاں بھگت رہا ہے، احتساب عدالت سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس نے عوام کا پیسہ لوٹا اور ناجائز کاروبار کھڑا کیا اس کا ٹرائل احتساب عدالت میں ہو۔

(جاری ہے)

جب مجرم کو بکتر بند گاڑی میں لایا جائے تو عوام کا عدالت پر اعتماد بڑھے گا کہ پاکستان میں انصاف ہورہا ہے اور طاقتور بھی انصاف کے شکنجے میں ہے۔ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا ۔ احتساب صاف اور شفاف ہوگا تو پھر اس کے بعد آنے والے حکمران کرپشن کرنے کے بارے میں دس بار سوچیں گے۔ ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان ملے گا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے ،پاکستان اللہ کا انعام ہے ایک بات ثابت ہوئی ہے جو بھی اس ملک کے خلاف سازش کرتا ہے اس کا انجام بہت برا ہوتا ہے۔