Live Updates

سکردو میں ہونے والے سلسلہ وار بارش نے تباہی مچا دی ، ہزاروں درخت جڑ وںسے اکھڑ گئے

پُل ٹوٹنے کی وجہ سیچنداہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

منگل 17 جولائی 2018 23:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سکردو منگل کے روز ہونے والے سلسلہ وار بارش نے تباہی مچا دی ، بارش نے سیلاب کی شکل اختیار کی تو چنداہ میں ایک پُل سمیت ہزاروں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو کے بالائی علاقہ چنداہ میں منگل کے روز ہونے والے سلسلہ وار بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا، ایک پُل اور ہزاروں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، پُل ٹوٹنے کی وجہ سیچنداہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کروڑوں باشندے پریشان حال میں مبتلا۔ گائوں میں گزرنے کا یہی ایک پُل موجود تھا جسکے ٹوٹنے کی وجہ سے گائوں کے لوگوں کو آمد و رفت میںمشکلات کاسامنا ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :