اقتدار کا کوئی لالچ نہیں صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ،سید مرتضیٰ محمود

پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے علاقہ کے غیور عوام کی تقدیر بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے

بدھ 18 جولائی 2018 19:09

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے علاقہ کے غیور عوام کی تقدیر بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے ،اقتدار کا کوئی لالچ نہیں صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ،جمالدین والی کے مخدوم خاندان نے ہمیشہ شرافت اور عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے‘پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں حلقہ این اے 180،پی پی 266،پی پی 265پر بھاری اکثریت سے میدان ماریں گے ۔

ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 180مخدوم سید مرتضیٰ محمود اور امیدوار حلقہ پی پی 266ممتاز علی خان چانگ نے یونین کونسل سنجر پور میں نمبردار انور علی گھنیاں اور پنہل خان عباسی کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘انہو ں نے کہا کہ با شعو ر عوام 25جولائی کو ووٹ کی پرچی سے تیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کروائیں تا کہ علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ اور صحیح معنوں میںعلاقہ کی تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز ہو سکے‘اس موقع پر عبدالستار خان چانگ،الف دین عباسی،میاں ظفر ہاشمی،چوہدری اشرف منصور،عبدالحمید گھنیاں،ڈاکٹر مشتاق عباسی ،عبدالحمید عباسی و دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے نمبردار انور علی گھنیاں اور پنہل خان عباسی نے کہا کہ مخدوم سید احمد محمود کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،25جولائی کو تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔