شکارپور میں این اے 198 پر پیپلز پارٹی امیدوار میر عابد بھیو کے کاغذات نامزدگی بحال ہونے پر پی پی کارکنوں نے جشن منایا اور بھنگڑا ڈالا
بدھ 18 جولائی 2018 23:41
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق شکارپور کے این اے 198 پر پی پی پی امیدوار میر عابد خان بھیو کا فارم لاڑکانہ ہائی کورٹ نے مخالف امیدوار امیر علی جتوئی کا اعتراض رد کرتے ہوئے فارم بحال کردیا ہے،فیصلے کے بعد بھیو ہائو س پر جشن ، کارکانن کی جانب سے مٹھائیں تقسیم کی گئی ، دوسری جانب پی ایس 07پر پی پی پی امیدوار امتیا زاحمد شیخ ، این اے 198پر میر عابد بھیو اور پی پی پی رہنما میر بابل خان بھیو کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف گائوں کا دورا کیا ، جن میں گائوں مکھنو بھٹو میں اعجاز بھٹو ،حافظ ارباب ، خلیل بھٹو ،گائوں جنو میں عبداللہ بھٹو ، غلام رسول بھٹو ،میاں نور احمد علوی ،عبدالوہاب بھٹو ،دلبر خان مہراور عرفان خان مہر ،گائوں بوجا ناپر میں محمد علی جعفری ،دیھ داین جی وانڈ میں جانب بھٹو ،گائوں علی نواز بروہی میں علی نواز بروہی ، گائوں عبدالرحمن بروہی میں گلشیر اور ملنگ اور دیگر گائوں کا دورہ کیا ،جبکہ شکارپور شہر میں سبزاز ہال میں زیاب خان جھلن، جگنو شادی ہال میں وقاص پہنور اور دیگر کی جانب سے منعقد جلسوں میں شریک ہوئے ،مختلف کارنر اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے امتیازاحمد شیخ نے کہاکہ مخالفین کو قدم قدم پر شکست دیں گے ،شکارپور کے عوام کے ساتھ جان کا سود ا کیا ہے، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور عبادت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، عوامی خدمت کرنے کا جذبہ میری نس نس میں شامل ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ عوامی خدمت کا درس دیا ،میں شکارپور کے عوام کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے میں ہوں ماضی میں بھی رابطے میں تھا اور مستقبل میں بھی رابطے میں رہوں گا ،دوسری جانب پی پی رہنما فراز امتیاز شیخ کی جانب سے شکارپور شہر کے مختلف محلوں میں کارنر میٹنگوں میں شرکت کی ۔
مزید قومی خبریں
-
شازیہ مری کا شیرانی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وفاقی وزیر ریلوےسے گجرات چیمبرکے وفد کی ملاقات، کارگو سروسز کو مزید مؤثر بنانے، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
-
مہمند ، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
-
گوجرانوالہ،ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر4 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا
-
چیئرمین سینیٹ کا ژوب میں بس حادثے پر دکھ کا اظہار
-
کشمیر جیسے معاملات پر وفاقی و صوبائی اداروں میں قریبی رابطہ ناگزیر ہے، شرجیل میمن
-
ژوب میں کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق، کئی زخمی
-
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتل عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے، اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار
-
ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد نشر
-
آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کیلئے 14ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش غیرقانونی و یکطرفہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.