شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے 6 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی

جمعہ 20 جولائی 2018 19:39

شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے 6 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) حتساب عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے 6 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف پونی6 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزمان کے وکلا کی گواہ کے بیان پر جرح جاری رہی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی جبکہ سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے انتخابات کے لئے حلقہ میں جانے کی اجازت سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ شرجیل انعام میمن صوبائی اسمبلی کے حلقہ 63 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں شرجیل میمن اپنے ووٹرز سے ملنے کے لیے اپنے حلقے میں جانا چاہتے ہیں درخواست پر عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا،احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے کالا باغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے کی حمایت کی تھی جی ڈی اے والے تو سندھ تقسیم کی بات کر رہے ہیں، مگر ہم کسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دینگے،جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے خلاف سیاست چمکا رہے ہیں عوام ان سے خود سوال کریں گے، سندھ کے حقوق کا تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے، بلاول بھٹو اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں،لوگ بلاول بھٹو کو پسند کرتے ہیں، لوگ ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کو پسند کرتے ہیں۔