آئین کے مطابق انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، رضا ہارون
انتخابات کی شفافیت کا دارومدار انتخابی سامان اور انتخابی عملے پر ہوتا ہے ایسا لگ رہا ہے موجودہ الیکشن ایک مخصوص طبقے کے لئے ہو رہے ہیں، عوام سید مصطفی کمال کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں،سیکریٹری جنرل پی ایس پی
جمعہ 20 جولائی 2018 23:34
(جاری ہے)
ایسا لگ رہا ہے کہ موجودہ الیکشن ایک مخصوص طبقے کے لئے ہو رہے ہیں۔
عوام سید مصطفی کمال کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ ان خیالات اظہار سیکریٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون نے وائس چیئرمین وسیم آفتاب کے ہمراہ اندرون سندھ سے شمولیت اختیار کرنے والوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کارنر میٹنگز ہو رہی ہیں کارکنان پاک سرزمین پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان میں آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جو نمائندے عام آدمی کے مسائل کو جانتے ہی نہیں وہ اس کے مسائل حل کیسے کریں گی انہوں نے کہا کہ 2017 کی یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 53 ہزار بچے اس ملک میں جانبحق ہو گئے بچوں کی اموات کی وجہ صاف پانی کی عدم دستیابی تھی۔ جمہوریت کے چیمپیئن بننے والے بتائیں اس مسئلے کے حل کے لیئے کیا کیا۔ ان 53 ہزار بچوں کا قاتل کون ہے ان بچوں کو کسی دہشتگرد نے نہیں مارا کیا سابقہ حکمران ان بچوں کے قاتل نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سابق وزیراعظم جیل میں کیا کھا رہا ہے یہ بھی خبر بنتی ہی وہاں بچے پیاسے مررہے ہیں ان کی آواز کوئی نہیں بن رہا۔ اس موقع پر الغوثیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پاک سر زمین پارٹی کی حمایت کا اعلان بھی کیا اور ساتھ ہی اندرون سندھ کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔#مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.