دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 249600کیوسک اور اخرج 110200کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد63000 کیوسک اور اخراج63000 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد33400کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد81400کیوسک اور اخراج48500 کیوسک رہی۔

جناح بیراج آمد185000کیوسک اور اخراج 177000کیوسک،چشمہ آمد203200 کیوسک اوراخراج 190000کیوسک، تونسہ بیراج آمد200500کیوسک اور اخراج181400 کیوسک، پنجند بیراج آمد15400 کیوسک، اور اخراج 1200کیوسک،گدو بیراج آمد147700 کیوسک اور اخراج 107400 کیوسک، سکھر بیرا ج آمد95100کیوسک اور اخراج44300 ،کوٹری بیراج آمد35100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1461.88 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ1.756ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1132.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.150 ملین ایکڑ فٹ رہا۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 648.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.237 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔