مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی کولگام میںاحتجاجی مظاہرین پر فائرنگ، 11افراد زخمی

پیر 23 جولائی 2018 22:02

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے ضلع کولگام میں احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کرکے گیارہ افراد کو زخمی کردیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع میں ریڈونی کے علاقے لون محلہ کا محاصرہ کرکے گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی جس کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں ، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میںشامل رقیب احمد نامی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کوعلاج کے لیے سرینگر منتقل کردیا گیا ہے۔