عام انتخابات میں اقلیتی امیدواروں کی معقول تعداد براہ راست نشستوں پر انتخابات میں شریک

پیر 23 جولائی 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) عام انتخابات میں اقلیتی امیدواروں کی ایک معقول تعداد بھی براہ راست نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 233 جامشورو سے کھیل داس کوہستانی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق عمر کوٹ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر نیلم والجی، این اے 236 سے متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر دیوان چند چاولہ ، این اے 218 میرپور خاص سے سنجے پروانی اور آزاد امیدوار روپ چند بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

جی ڈی اے کی طرف سے این اے 215 سانگھڑ سے کشن چند پروانی، عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر این اے 256 کراچی سے صوفیہ یعقوب انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ این اے 222 تھرپارکر سے پی پی کی طرف سے مہیش ملانی اور آزاد امیدوار طلچی بھائی انتخابات میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 197 کشمور سے راج کمار اور نریش کمار این اے 208 خیرپور میر سے ویرومل جبکہ این اے 247 کراچی سے راج کمار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 میٹاری سے رمیش کمار ، پی ایس 56 تھرپارکر سے سنیتا پارمر مینگوار اور پی ایس 51 عمر کوٹ سے مریم بیل انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ کے پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 75 پشاور سے اقلیتی امیدوار ردیش سنگھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔