Live Updates

لاہور کی400 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کردی گئی

منگل 24 جولائی 2018 00:00

لاہور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے لاہور کی400 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کردی گئی۔ہر پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے 3 جوان تعینات کیے گیے ہیں الیکشن کے دن مزید قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 43 ہے،این اے 125 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور مسلم لیگ ن کے وحید عالم مدمقابل ہیں،این اے 129 میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعدد 31ہے،این اے 129 میں کینٹ کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

این اے 129 سے تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان اور ن لیگ کے سردار ایاز صادق کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

این اے 131 میں انتہائی حساس پولنگ اسٹشز کی تعداد 36 ہے۔این اے 131 میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق مدمقابل ہیں۔این اے 124 کے 45 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گیے ہیں۔این اے ایک 124 میں ن لیگ کے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے محمد نعمان کے مابین مقابلہ ہے،این اے ایک سو 124 کا علاقہ اندرون شہر، داتا دربار، بھاٹی گیٹ اور لاری اڈہ پر مشتمل ہے،این اے 132 سے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 26 ہے،این اے 132 سے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور تحریک انصاف کے منشاء سندھو مد مقابل ہیں،این اے 136 سے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 50 ہے۔

این اے 136 سے تحریک انصاف کے اسد کھوکھر اور مسلم ن لیگ کے افضل کھوکھر کے مابین مقابلہ ہے،لاہور میں 600پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 400 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے،لاہور میں عام انتخاب.کیلئے کل 3887پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گئے ہیں۔تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کئیے جا رہے ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات