عام انتخابات میں دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں میں دس لاکھ سات ہزار چھ سو نوے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،

ضلع بھر میںکل 762پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ،62پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے

منگل 24 جولائی 2018 17:26

ْنارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) ضلع نارووال میں بدھ کو ہونے والے عام انتخابات میں دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں دس لاکھ سات ہزار چھ سو نوے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضلع بھر میںکل 762پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں62پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضلع نارووال سے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ، معروف سماجی شخصیت ابرارالحق ،سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر، سابق وزیر ممکت طارق انیس اورمیاں محمد رشید الیکشن لڑ رہے ہیں۔

حلقہ این اے 77 نارووال 1میں کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد چار لاکھ سیاسٹھ ہزار چھ سو چھبیس ہے جن میں 208712خواتین اور 279927مرد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اسی طرح حلقہ این اے 78 نارووال 2میںکل ووٹر کی تعداد509051ہے جن میں 220040خواتین اور 289011مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 46نارووال1میں کل ووٹر 1912 96 ہیں جن میں خواتین 80354اور مرد 110942 ووٹر شامل ہیں ،پی پی47 نارووال 2میں 84443 خواتین اورمرد 116579سمیت کل ووٹر 201062اپنا نمائندہ چنیں گے، پی پی 48میں207720 ووٹرز ہیں جن میںخواتین ووٹر کی تعداد78181 ہے جبکہ مرد ووٹر 120539شامل ہیںپی پی 49میں کل ووٹر 190423 شامل ہیں جن میں خواتین ووٹر87181 اور 109421مرد ووٹر ہیں ،پی پی 50میں کل ووٹر کی تعداد217189 ہے جن میں خواتین ووٹر95732 اور 121457 مدر ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

ضلع بھر میںکل 762پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں62پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جو Aکیٹگری میں شامل ہیں جبکہ53پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے کر B کیٹٰٰگری میں ڈالے گئے ہیں۔ دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پی ٹی آئی اور تحریک لبیک سمیت دیگر پاٹیوں کے میدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔