این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج پر حملہ، 4 جوان شہید، 10 زخمی

واقعہ گزشتہ رات پاک ایران سرحد کے قریب پیش آیا، واقعے میں پولنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا: آئی ایس پی آر

بدھ 25 جولائی 2018 17:35

راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جولائی 2018ء) این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج پر حملہ، 4 جوان شہید، 10 زخمی، واقعہ گزشتہ رات پاک ایران سرحد کے قریب پیش آیا، واقعے میں پولنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج پر حملہ ہوا ہے۔ حملہ گزشتہ شب پاک ایران سرحد کے قریب پیش آیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی جوان پولنگ عملے اور سامان کو لے جا رہے تھے۔ اس دوران 4 فوجی جوان شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے باعث این اے 271 میں انتخابی عمل بھی متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔پولنگ کا عمل صبح 8سے بجے سے شروع ہوا اورشام 6بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے ہیں۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔اسی طرح لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ ہوا۔بعض مقامات پرلڑاجھگڑے کے واقعات ہوئے۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔